Breaking News
Home / اخبار / جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ 35 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، صدر رئیسی

جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ 35 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، صدر رئیسی

تین لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، غیر ملکی دورے عوام اور ملک کے مفاد میں ہورہے ہیں۔

 ، صدر آیت اللہ رئیسی نے نکاراگوا، وینزویلا اور کیوبا کے دورے سے وطن واپسی کے بعد کہا کہ لاطینی امریکی ممالک دنیا میں اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالامال ممالک کے عوام نے عالمی استکبار کے خلاف استقامت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان حریت پسندی اور آزادی طلبی میں اشتراک پایا جاتا ہے۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ دنیا کے ہر ملک سے اچھے تعلقات استوار کریں۔ دنیا کا ہر ملک ہم سے تعلقات رکھنے میں آزاد ہے۔ ہم مشرقی اور مغربی ممالک کے بارے یکساں نظریہ رکھتے ہیں اگر کوئی ملک ہم سے دشمنی کرے تو ہم مقاومت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دورے عوام کے مفاد میں کررہے ہیں۔ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات ہمیشہ ہی اچھے رہے ہیں۔ اگرچہ ادوار میں اس سلسلے میں کچھ مشکلات رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مفاہمت کی 35 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ قدرتی ذخائر سے بھرپور ممالک کے ساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ایران ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میڈیکل کے شعبے میں خطے میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہم اپنی طبی مصنوعات کو دنیا کے ہر خطے میں برآمد کرسکتے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایرانی کمپنی مپنا نے بین الاقوامی معیار کی ٹربائن مشین تیار کی ہے جو مشہور کمپنیوں کی مصنوعات سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھاسکتی ہے۔ لاطینی امریکی مارکیٹ میں اس مشین کی طلب زیادہ ہے۔ توانائی کہ ضروریات پوری کرنے کے لئے ان ممالک کو ٹربائن مشین کی ضرورت ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے