Breaking News
Home / اخبار / بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ ہماچل؛ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے "کریکٹر سرٹیفکیٹ” طلب

بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ ہماچل؛ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے "کریکٹر سرٹیفکیٹ” طلب

ہماچل کانگریس کمیٹی کے چیف ترجمان نریش چوہان نے بھی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدام میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے۔

  بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے حوالہ سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، کیوں وزیراعظم مودی کی تقریب کو کور کرنے والے صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ سیکورٹی پاس حاصل کرنے کے لیے اپنا ’کریکٹر سرٹیفکیٹ‘ پیش کریں، خیال رہے کہ ریاست میں 24 ستمبر کو منعقد ہونے والی ریلی خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی، جس میں پی ایم مودی شرکت کرنے جا رہے تھے، تاہم اب کلو میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینلز، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے ہی نہیں بلکہ آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) اور دوردرشن کے نمائندوں سے بھی ‘کردار کی تصدیق’ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے 29 ستمبر 2022 کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن میں ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر (ڈی پی آر او) سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام پریس نامہ نگاروں، فوٹوگرافروں، ویڈیو گرافروں اور دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کی ٹیموں کی فہرست ان کے ‘کردار کی تصدیق کے سرٹیفکیٹ’ کے ساتھ پیش کریں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’کردار کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سی آئی ڈی، بلاسپور کے دفتر کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔‘

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے