Breaking News
Home / اخبار / ایران کا اسرائیل پر ممکنہ حملہ؛ امریکی حکام میں ہلچل مچ گئی

ایران کا اسرائیل پر ممکنہ حملہ؛ امریکی حکام میں ہلچل مچ گئی

عرب ذرائع نے ایران کے حوالے سے چار عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ واشنگٹن کی سرگرمیوں اور مشاورت کی اطلاع دی ہے۔

 العربیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی حکومت پر ایران کے ممکنہ حملے کے تناظر میں امریکہ کی سرگرمیوں اور عرب ممالک سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق: امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل میک کورلا  آج تل ابیب کا دورہ کریں گے تاکہ تہران یا اس کے حامیوں کے کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے مشاورت کی جا سکے۔

اس سعودی میڈیا کے مطابق امریکی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ بریٹ میک گرک نے بھی عرب ممالک سے مشاورت کی ہے۔

نیز ایک باخبر ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا: میک گرک نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور عراق کے وزرائے خارجہ سے کہا کہ وہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے قائل کریں۔

مذکورہ ذریعے نے انکشاف کیا: امریکی ایلچی نے ان ممالک کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے انہیں یہ پیغام پہنچائیں کہ” ایران اسرائیل کے ساتھ حالات کو پرسکون کرے”۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے