Breaking News
Home / اخبار / ایران میں عزاداروں کے درمیان دہشتگرد کاروائی کی منصوبندی میں ملوث ١۰ داعشی دہشتگرد گرفتار

ایران میں عزاداروں کے درمیان دہشتگرد کاروائی کی منصوبندی میں ملوث ١۰ داعشی دہشتگرد گرفتار

ایرانی حساس ادارے نے ١۰ داعشی دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کو اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ کر رہے تھے۔

 ایرانی حساس ادارے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ امام زمانہ ﴿ع﴾ کے گمنام سپاہیوں نے ١۰ داعشی دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جو امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں کو اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران ١۰ تکفیری صہیونی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صہیونی رجیم گزشتہ ہفتے علیحدگی پسند دہشتگرد گروہ کوملہ کی مدد سے ملک کے ایک حساس مقام میں بم دھماکہ کرنے میں ناکام رہی تھی اور اپنی اس بڑی ناکامی کو چھپانے اور اپنے آلہ کاروں کا حوصلہ بڑھانے کے درپے تھی۔ اس دفعہ اس مجرم انسانیت رجیم نے داعش کی تکفیری ٹیموں کے ذریعے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں میں اپنی دہشتگرد کاروائی کرنے کی کوشش کی جو اینٹلیجنس اداروں میں ملک کے گمنام سپاہیوں کی پیشگی تیاری کے تحت ناکام بنا دی گئی۔ حساس اداروں نے تکفیری دہشت گردوں کو ان کے ابتدائی مقام ترکی اور عراق سے ہی نظروں میں رکھا ہوا تھا اور ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں انہیں گرفتار کیا۔ تمام تر دھماکہ خیز مواد، کمیونیکشن آلات اور اسلحہ صحیح حالت میں حساس اداروں کے قبضے میں آچکا ہے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ 

حساس ادارے نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ امام زمانہ ﴿عج﴾ کے گمنام سپاہی مقتدرانہ طور پر اور اپنی سلامتی اور جان داو پر لگا کر ملک کی سلامتی اور عوام کے امن و امان کی حفاظت کریں گے۔ در عین حال مجالس و عزاداری کا اہتمام کرنے والوں، ماتمی انجمنوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین اور عوام سے اپیل کی کہ گزشتہ کی طرح چوکنا رہیں اور حساس اداروں کو مشکوک سرگرمیوں مطلع کرتے رہیں۔

ایرانی اینٹلیجنس کے بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم بیت المقدس کی قابض حکومت، داعش کے تکفیری آلہ کاروں اور علیحدگی پسند دہشتگردوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ انہیں ان کے ناکام اقدامات کی بابت بھی اسلامی مملکت کے جاں برکف گمنام سپاہیوں کی سخت جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے