Breaking News
Home / اخبار / ایرانی وزیر خارجہ کی دمشق قونصل خانے میں زخمی ہونے والے شامی سفارت کار کی عیادت

ایرانی وزیر خارجہ کی دمشق قونصل خانے میں زخمی ہونے والے شامی سفارت کار کی عیادت

ایرانی وزیر خارجہ نے دمشق قونصل خانے میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شامی سفارتی اہلکار کی عیادت کی جنہیں معالجے کے لئے تہران منتقل کیا گیا تھا۔

  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں شام کی وزارت خارجہ کے اہلکار کی عیادت کی جو دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ میزائل حملے کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے اور علاج کے لیے تہران منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں شامی سفارت کار کی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے دورہ دمشق کے دوران اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ہمراہ اس سفارت کار سے ملاقات کی۔

About خاکسار

Check Also

عید اللہ الاکبر ،عید سعید غدیر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے