Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر کا کابل دھماکہ پر ردعمل مجلس عزا کو لہو لہان کرنے والے وقت کے یزید اور استکبار کے آلہ کار ہیں

ایرانی صدر کا کابل دھماکہ پر ردعمل مجلس عزا کو لہو لہان کرنے والے وقت کے یزید اور استکبار کے آلہ کار ہیں

صدر رئیسی نے کہا کہ جن لوگوں نے افغانستان میں مجلس عزا کو لہو لہان کیا ہے وہی وقت کے یزید اور اسکتبار کے آلہ کار ہیں جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے درپے ہیں۔

 ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے آج صبح قومی ادارہ براے انسداد کرونا کے اجلاس میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے ایام شہادت کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کابل بم دھماکے کو افغانستان میں تفرقہ پھیلانے والوں اور امریکہ و صہیونی رجیم کے آلہ کاروں کی سازش کا ساخشانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے افغانستان میں مجلس عزا کو لہو لہان کیا ہے وہی وقت کے یزیدی اور اسکتبار کے آلہ کار ہیں جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے درپے ہیں۔ افغانستان پر برسر اقتدار قوتوں کو چاہئے کہ ان مجرمین کو پہچانے اور افغانستان کے تمام عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی رجیم نے گزشتہ رات کی مجرمانہ کاروائی کر کے دنیا والوں کو ایک مرتبہ پھر اپنا قابضانہ اور جارحیت پسند مزاج دکھایا ہے تاہم غزہ کے عوام کی مقاومت اس معصوم بچوں کی قاتل رجیم کی نابودی کو تیز کردے گی۔

در ایں اثنا صدر مملکت نے عزاداری اور مجالس امام حسین علیہ السلام میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام اپنی دینداری اور ولایت پسندی کی بنیاد پر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو شان و شوکت کے ساتھ مناتی ہے اور ضروری ہے کہ تمام لوگ عزاداری کی رسومات، جالس عزا، جلوس اور ماتمی دستوں میں صحت کے اصولوں کی بھی سنجیدگی سے مراعات کریں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے