Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل کا ظلم، بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، پاکستانی صدر

اسرائیل کا ظلم، بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، پاکستانی صدر

آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کی طرف سے غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثاروقربانی کا دن ہے، یہ دن ہمیں بحیثیت ِقوم رکاوٹوں کو دور کرنے، ضرورت مندوں کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھانے اور سب کے لئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے، ہم سب کو اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں اخوت ، رواداری ، سماجی و معاشی انصاف اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے سرشار ہوکر ایک متحد اور مضبوط قوم بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثاروقربانی کا دن ہے۔یہ مبارک دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں ، یتیموں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کی طرف سے غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اسرائیل کا ظلم ، بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

صدر نے کہا کہ ہمیں خوشی کے اس موقع پر کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل تک ان کیلئے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ میں اس مبارک دن کے موقع پر ہر پاکستانی اور پوری امت مسلمہ کی بھلائی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن فرمائے اور ہمیں اتحاد، امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے