Breaking News
Home / اخبار / صدر رئیسی نے ووٹ کاسٹ کرلیا، انتخابات قومی وحدت اور انسجام کا بہترین ذریعہ ہے

صدر رئیسی نے ووٹ کاسٹ کرلیا، انتخابات قومی وحدت اور انسجام کا بہترین ذریعہ ہے

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات میں ہر ایک نے اپنی ذمہ داری پر عمل کیا ہے لہذا کوئی ناکام نہیں ہوا۔

، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے انقلاب اسلامی کو نئی روح ملتی ہے۔ عوامی رائے راستہ کو معین کرتی ہے۔ ملک کے انتظامی شعبے عوامی رائے اور حمایت کے ساتھ فعالیت کرتے ہیں۔ یہی ایران کے جمہوری اور اسلامی نظام کی خصوصیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے فرمایا کہ عوامی رائے معیار اور میزان ہے۔ آج تک یہی معیار رہا ہے اور انتخابات قومی وحدت اور انسجام کا بہترین ذریعہ ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور دوسرے ممالک کے انتخابات میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہمارے ملک میں تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ اس انتخابی عمل میں کسی کو شکست نہیں ہوتی بلکہ عوام سمیت تمام امیدوار اور جماعتیں کامیاب ہوتی ہیں کیونکہ سب نے مل کر اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے