Breaking News
Home / اخبار / قدس بٹالین کے میزائل حملے جاری، یاسین 105 سے صہیونی ٹینک تباہ

قدس بٹالین کے میزائل حملے جاری، یاسین 105 سے صہیونی ٹینک تباہ

قسام بٹالین نے غزہ کے شمال مغرب میں صہیونی ٹینک کو یاسین 105 راکٹ سے تباہ کردیا جب کہ قدس بٹالین نے بھی صیہونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا۔

 المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال مغرب میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند یونٹ کے کمانڈروں کے ایک ٹینک کو یاسین 105 راکٹ سے تباہ کردیا۔

دوسری طرف فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ قدس بریگیڈ نے بھی غزہ کے عوام کے خلاف قابض حکومت کے جرائم کے جواب میں نیریم اور العین الثالثہ کی صہیونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ادھر قابض رجیم کے ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مزاحمت کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ کی پٹی کے نواح میں واقع صہیونی بستی "نیر عوز” میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنائی دی ہے ۔

About خاکسار

Check Also

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے حامیوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے