Breaking News
Home / اخبار / امریکہ کا تعزیتی پیغام، زخم پر نمک چھڑکنے کی مانند ہے، وزیر داخلہ ترکیہ

امریکہ کا تعزیتی پیغام، زخم پر نمک چھڑکنے کی مانند ہے، وزیر داخلہ ترکیہ

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے استنبول دھماکے پر امریکہ کے تعزیتی پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی جانب سے تعزیتی پیغام قتل کے مقام پر قاتل کی واپسی کے مترادف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر دھماکے کے پیش نظر، امریکی حکومت نے ایک بیان میں اس دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان پیئر نے کہا کہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سلیمان سویلو نے کہا کہ امریکہ کا تعزیتی پیغام، قاتل کی جائے وقوعہ پر واپسی کی مانند ہے۔

انہوں نے واشنگٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وہ لوگ جو ہمیں اپنا اتحادی سمجھتے ہیں اور ہمارے ساتھ دوستی کا اظہار کرتے ہیں وہی لوگ دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرتے نیز جن علاقوں میں ان کا قبضہ ہو وہاں دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 81 زخمی ہوئے تھے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے