Breaking News
Home / اخبار / مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ

مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ

غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ان کا ایک ڈرون مغربی کنارے کے شہر ہیبرون (الخلیل) میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

  روسی خبری ادارے اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے ملٹری ریڈیو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج کا ایک ڈرون مغربی کنارے کے شہر ہیبرون (الخلیل) میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

صہیونی فوج نے اس ڈرون کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دیا اور مزید کہا کہ ڈرون ہیبرون شہر کے قریب "بیت عمیر” گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

مزید برآں عبرانی ریڈیو نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج نے اس ڈرون کے گرنے کی وجہ کے بارے میں وسیع تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے