Breaking News
Home / اخبار / بن گوریان ایئرپورٹ سمیت60 صہیونی کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے،جہاد اسلامی کے القدس برگیڈ کا اعلان

بن گوریان ایئرپورٹ سمیت60 صہیونی کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے،جہاد اسلامی کے القدس برگیڈ کا اعلان

جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس برگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے میزائلوں نے بن گوریان ایئرپورٹ اور صہیونی آباد کاروں کی ٦۰ کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس برگیڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے میزائلوں نے بن گوریان ایئرپورٹ اور صہیونی آباد کاروں کی ٦۰ کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

القدس برگیڈ کے بیان میں صہیونی رجیم کی جارحیت کے جواب میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم فسلطینی عوام اور مقاومت کے حامیوں کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کا جوش و جذبہ اپنی بہترین حالت میں۔

اس ضمن میں عبری ذرائع نے مقاومت کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے اور اشکول میں ایک کارخانے میں آگے بڑھکنے کی خبر بھی دی ہے۔

اسی طرح صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے صہیونی رجیم کے غزہ پر حملوں کے آغاز سے اب تک مقبوضہ علاقوں کی طرف ۲۰۰ سے زیادہ میزائل اور راکٹ فائر کئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے حامیوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے