Breaking News
Home / اخبار / اسرائیلی فورسز کا شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پروحشیانہ حملہ/ تابوت کی بے حرمتی

اسرائیلی فورسز کا شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پروحشیانہ حملہ/ تابوت کی بے حرمتی

اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کرتے ہوئے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے شہید خاتون صحافی کا تابوت زمین پر گر گیا۔

 فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر اسرائیلی پولیس نے حملہ کرتے ہوئے شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے شہید خاتون صحافی کا تابوت زمین پر گر گیا۔

اطلاعات کے مطابق شیریں ابوعاقلہ کی نماز جنازہ میں کئي ہزار افراد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے، بھگدڑ مچ گئی کی وجہ سے تابوت زمین پر گر گیا۔ اسرائیلی فورسز نے شہیدہ شیریں ابوعاقلہ کے تابوت کی بھی بے حرمتی کی۔

اطلاعات کے مطابق شیرین ابو ابوعاقلہ کو اسرائیلی فوج نے آپریشن کی کوریج کے دوران سر میں گولی مار کر شہید کردیا ہے۔ شیریں ابو عاقلہ قطر کے ٹی وی الجزیرہ کے ساھت منسلک تھیں۔

About خاکسار

Check Also

یمن کے ساحل پر ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے الحدیدہ سے 66 ناٹیکل میل جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے