Breaking News
Home / اخبار / یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک

یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک

یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے صحافیوں کا تعلق فوکس نیوز سے بتایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک امریکہ کے 5 صحافی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک  ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے صحافیوں کا تعلق فوکس نیوز سے بتایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک امریکہ کے 5 صحافی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں امریکی چینل فوکس نیوز کے صحافیوں کی گاڑی بمباری کا نشانہ بن گئی۔ بمباری میں فوکس نیوز کے دونوں صحافی مارے گئے۔

فوکس نیوز کے دو صحافیوں کی ہلاکت کے بعد یوکرائن میں بمباری میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو نیویارک ٹائمز، 2 فوکس نیوز اور ایک یوکرائنی صحافی شامل ہے جب کہ 35 کے قریب صحافی زخمی بھی ہوئے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے