Breaking News
Home / اخبار / نیتن یاہو کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔ اردگان کی بیان بازی

نیتن یاہو کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔ اردگان کی بیان بازی

ترک صدر نے کہا کہ 60 سے 70 فیصد صیہونی آباد کار نیتن یاہو کے خلاف ہیں اور ان کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔

  الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے صدر نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم کے برے دن منتظر ہیں اور اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اسرائیل کے تقریباً 60 سے 70 فیصد عوام نیتن یاہو کے خلاف ہیں۔

غزہ کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ زخمیوں کو غزہ چھوڑنے کی اجازت دے۔

اردغان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تمام فلسطینی قیدیوں کو جلد رہا کرنا چاہیے اور حماس تحریک کو بھی یرغمالیوں کو حوالے کرنا چاہیے۔ تاہم حماس یرغمالیوں کو قیدی کے طور پر رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا ہدف حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے جنگ بندی کے بعد کے اقدامات کے لیے محتاط منصوبہ بندی پر غور کر رہے ہیں۔

اردگان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ترکی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ترکی، مصر اور اسرائیل سے مل کر غزہ کی پٹی سے زخمیوں کو نکالنے کے لیے ایک رابطہ گروپ بنائے گا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے