Breaking News
Home / اخبار / غزہ کے عوام کی استقامت قابل تحسین ہے/ اسلامی ممالک فلسطینیوں کی حمایت کرے، رہبر معظم انقلاب

غزہ کے عوام کی استقامت قابل تحسین ہے/ اسلامی ممالک فلسطینیوں کی حمایت کرے، رہبر معظم انقلاب

ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غزہ اور غرب اردن میں غاصب صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے وفد کے ہمراہ رہبر معظم سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر رہبر معظم نے غزہ کے عوام کے صبر و استقامت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے امریکی نگرانی میں صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ غاصب صہیونی فورسز کے مقابلے میں فلسطینی مقاومتی گروہوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ غزہ کے بے گناہ عوام کی حمایت کریں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے