Breaking News
Home / اخبار / غرب اردن، فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

غرب اردن، فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

 المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے نواحی علاقے دورا پر لشکر کشی کی جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے حملہ آور صہیونی فورسز پر حملہ کیا۔

دوسری طرف بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے زعترہ پر بھی صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق جنین سمیت مختلف علاقوں میں حملہ آور صہیونی فورسز اور فلسطینی جوانوں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو جنین کے نواحی علاقوں میں نشانہ بنایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حماس

حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے