Breaking News
Home / اخبار / عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے، مقاومتی رہنما

عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے، مقاومتی رہنما

کتائب سید الشہدا کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت اور عراق پر امریکی قبضہ ہے، ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

 ، عراقی مقاومتی تنظیم کتائب سید الشھداء کے سیکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ اللہ کے فضل سے قابض قوتوں کا زوال شروع ہوچکا ہے جبکہ مقاومت اور عوام کبھی ختم نہیں ہوں گے۔

الولائی نے مزید لکھا ہے کہ جب تک صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام پر حملے بند نہ کرے اور امریکہ عراق سے فوجی اڈے ختم کرکے چلا نہ جائے، تنظیم کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملے جاری ہیں۔ سفارت خانے کے مطابق آج صبح بھی سفارت خانے کی عمارت پر دو راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے