Breaking News
Home / مضامین / ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، بلاول

ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، بلاول

ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، بلاول

ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشور پر پیغام میں کہا کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرنی چاہیے، ظلم اور جھوٹ خواہ گھر کے قریب ہوں یا دور کشمیر اور فلسطین میں ہو، ان کے خلاف لڑنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تشدد اور جبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے، اس بار یوم عاشور اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عالمی دن ایک ہی دن پر منائے جا رہے ہیں، آج کے دن ہمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت اور مزاحمت کرنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جھوٹ و ظلم، عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک ہتھیار ہے، عوام کو ان جنونیوں کے مذموم سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں

 

About خاکسار

Check Also

آج کے یہود و نصاریٰ

Today’s Jews and Christians The world has seen many nations! that some have disappeared and …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے