Breaking News
Home / اخبار / صنعا کی شاہراہ ” الریاض ” کو "جورج قرداحی ” کے نام سے بدل دیا گيا

صنعا کی شاہراہ ” الریاض ” کو "جورج قرداحی ” کے نام سے بدل دیا گيا

عربی 21 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی حکام نے یمن کے دارالحکومت صنعا کی شاہراہ ” الریاض ” کا نام سعودی دارالحکومت ریاض کے نام سے بدل کرلبنانی وزیر اطلاعات "جورج قرداحی ” کے نام پر رکھ  دیا ہے۔

یمنی شہریوں نے الریاض شاہراہ پر لبنانی وزیر اطلاعات جورج قرداحی کی تصویریں بھی نصب کردی ہیں۔ لبنانی وزیر اطلاعات نے اس سے قبل یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے متوقف کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے لبنان سے اپنے سفیر کو واپس اور لبنانی سفیر کو ریاض ترک کرنے کا حکم دیدیا تھا۔

یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ میں صنعا ايئر پورٹ کی شاہراہ پر لبنانی وزیر اطلاعات کی تصویر بھی شيئر کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے نمونہ حیات ہے

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے