Breaking News
Home / اخبار / شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، 40 غیر ملکی اعلی سطحی وفود کی تہران آمد

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، 40 غیر ملکی اعلی سطحی وفود کی تہران آمد

شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ عبداللہیان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے 40 سے زائد غیر اعلی سطحی وفود تہران پہنچ گئے ہیں۔

  شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کی تشییع جنازہ بدھ کے دن تہران میں ہوگی۔

تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے اعلی سطحی وفود کی تہران آمد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 40 سے زائد سے اعلی سطحی غیر ملکی وفود تہران پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی وفود میں 10 سربراہان مملکت جبکہ 30 سے زائد وزراء اور دیگر اعلی عہدیدار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی کو حادثہ پیش آنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی حکومت اور قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی گئی تھی۔

About خاکسار

Check Also

عید اللہ الاکبر ،عید سعید غدیر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے