Breaking News
Home / اخبار / جنگ بندی کی تجویز پر مزاحمت کا ردعمل مثبت اور عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے، حماس رہنما

جنگ بندی کی تجویز پر مزاحمت کا ردعمل مثبت اور عوامی خواہشات کے عین مطابق ہے، حماس رہنما

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے غزہ میں جنگ بندی منصوبے سے متعلق مزاحمت کے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

 فلسطین الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے تاکید کی ہے کہ اس تحریک اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر سنجیدہ اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

عزت الرشق نے کہا کہ مزاحمت کا ردعمل قوم اور مزاحمت کے تقاضوں کے عین مطابق ہے جو معاہدے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے ردعمل کے خلاف عبرانی میڈیا کی اشتعال انگیزی اس بات کی علامت ہے کہ قابض رجیم کی جانب سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کا فلسطینی مزاحمت کے مختلف ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اسماعیل ہنیہ سے ملاقات میں کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے