Breaking News
Home / اخبار / جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی میں گھناؤنے کردار ادا کرنے والوں کو ایرانی عوام کے حقوق کی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی کے وزیرخارجہ کو بخوبی علم ہوگا کہ ایرانی عوام پر کیمیائی حملوں کی ذمہ داری جرمنی پر بھی عائد ہوتی ہے کیونکہ جرمنی نے ہی صدام کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا تھا۔ ٹوئیٹر پر ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ صدام کی بعثی حکومت کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے میں جرمنی کا بھی ہاتھ تھا۔ جرمنی کے اس اقدام کے بعد صدام نے کیمیائی ہتھیاروں کو ایرانی عوام کے خلاف استعمال کیا۔

انہوں نے جرمن وزیرخارجہ کے بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماضی میں گھناؤنے جرم کا مرتکب ہونے والے آج کس منہ سے ایرانی عوام کےحقوق کی بات کرتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے