Breaking News
Home / اخبار / ایران اور ترکمانستان کے درمیان گیس کے میگا پروجیکٹ پر دستخط

ایران اور ترکمانستان کے درمیان گیس کے میگا پروجیکٹ پر دستخط

ایران اور ترکمانستان کے درمیان گیس کے میگا پروجیکٹ پر دستخط

ایران اور ترکمانستان نے گیس کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اشک آباد ہر سال ایران کے راستے عراق کو 10 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس فروخت کرے گا۔

 ایران اور ترکمانستان کے درمیان گیس کے میگا پروجیکٹ پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے پر ترکمانستان میں ایران کے سفیر علی مجتبیٰ روزبہانی اور سٹیٹ کنسرن ترکمانگاس کے چیئرمین مکسات بابائیف نے دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایران – جو کہ ترکمانستان اور عراق کے درمیان واقع ہے – بغداد کو 10 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس فراہم کرے گا جس کے بدلے میں اشک آباد سے اتنی ہی مقدار حاصل کی جائے گی۔ علاوہ ازین ایرانی کمپنیاں ترکمانستان میں تین گیس پریشر بوسٹر اسٹیشنوں کے ساتھ 125 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن تعمیر کریں گی جس کا مقصد ایران کو گیس کی سالانہ ترسیل کو 40 ارب کیوبک میٹر تک بڑھانا ہے۔

 

ایرانی سفیر روزبہانی نے گیس کے تبادلے کے معاہدے کو آگے بڑھانے میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مشاورت کا نتیجہ ہے۔

 

روزبہانی نے گیس کے تبادلے کے معاہدے کو ایران اور ترکمانستان کے درمیان گیس کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا

About خاکسار

Check Also

بحیرہ احمر، برطانوی بحری بیڑا یمنی حملے روکنے میں ناکام، ٹیلگراف کا اعتراف

برطانوی جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں تعیینات برطانوی بحری بیڑا یمنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے