Breaking News
Home / اخبار / امریکی چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اپنے عہدے مستعفی

امریکی چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اپنے عہدے مستعفی

جنرل مارک میلی نے فوجی تقریب کے دوران اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

  امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چئیرمین مارک میلی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 65 سالہ فوجی جنرل نے ایک فوجی تقریب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس میں صدر جوبائیڈن اور وزیردفاع لوئڈ آسٹن بھی تھے۔

جنرل میلی نے استعفی دینے کے بعد ایک مرتبہ پھر سابق صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنے پر افسوس ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوج کے لئے احترام کے قائل نہیں تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر نے امریکہ کی افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد جنرل میلی کو سزا کا مستحق قرار دیا تھا۔

انہوں نے 20 سال بعد افغانستان میں طالبان کی واپسی کو اسٹرٹیجک شکست قرار دیا۔

جنرل میلی کے مستعفی ہونے کے بعد فضائیہ کے اعلی افسر افریقی نژاد چارلس براون کو ان کی جگہ تعیینات کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے