Breaking News
Home / اخبار / البانیہ کی حکومت کو اپنی غلطی کا ازالہ کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

البانیہ کی حکومت کو اپنی غلطی کا ازالہ کرنا چاہیے، ایرانی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے البانیہ میں منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او کے دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ البانوی حکومت اس دہشت گرد فرقے کی میزبانی کرنے کے سلسلے میں اپنی غلطی کا ازالہ کرے گی۔

  ناصر کنعانی نے البانیہ میں منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او کے اشرف تین کیمپ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق گذشتہ روز صبح البانیہ کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر اشرف چھاؤنی میں داخل ہوکر اس کی تلاشی لی۔ اس اقدام کی وجہ البانیہ میں منافقین کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کو قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ البانیہ کے متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ اس چھاؤنی سے انھیں بہت سے الیکٹرانک آلات اور ڈرونز ملے ہیں کہ جنھیں منافقین کے گروہ ایم کے او کے دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔ ان حکام کا کہنا تھا کہ منافقین نے دہشت گردانہ اور سائبر اقدامات کے ذریعے البانیہ کے ساتھ دو ہزار چودہ میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ منافقین اپنی دہشت گردانہ ماہیت کی وجہ سے ہمیشہ اپنے میزبان کی سیکورٹی کے لیے خطرہ رہیں گے اسی بنا پر عراقی حکومت نے انھیں اپنے ملک سے نکال دیا تھا اور دوسری حکومتوں نے بھی انھیں قبول کرنے سے گریز کیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے