Breaking News
Home / اخبار / اقتصادی ترقی میں خطے کی تنظیمیں بہت اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں، آیت اللہ رئیسی

اقتصادی ترقی میں خطے کی تنظیمیں بہت اہم کردار ادا کر سکتیں ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے مختلف ممالک کی اقتصادی ترقی میں علاقائی تنظیموں کے کردار کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کی جانب سے آسیان یونین کے ساتھ تعاملات کی ترقی کیلئے اعلان کردہ منصوبوں اور ترجیحات کا ذکر کیا۔

  ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے انڈونیشیاء کے سرکاری دورے کے دوسرے دن آسیان یونین کے سیکریٹری جنرل کاؤ کم ہورن نے ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ملاقات میں آسیان یونین کے سربراہ نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور مقام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاملات کو وسعت دینے کیلئے مذکورہ انجمن کے منصوبوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔

ایرانی صدر نے نیز اس ملاقات میں مختلف ممالک کی اقتصادی ترقی میں علاقائی تنظیموں کے کردار کی اہمیت، اس یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ تعاملات کو فروغ دینے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اعلان کردہ پروگراموں اور ترجیحات کی جانب اشارہ کیا اور اس سلسلے میں طے شدہ منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

About خاکسار

Check Also

جنگ بندی کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حماس

حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے