Breaking News
Home / اخبار / افغانستان میں بدترین ٹریفک حادثے میں 59 مسافر جاں بحق اور زخمی

افغانستان میں بدترین ٹریفک حادثے میں 59 مسافر جاں بحق اور زخمی

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں کندہار-ہرات ہائی وے پر مسافر بس، موٹرسائیکل اور ایندھن سے بھرے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے۔

 سٹریٹس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے بتایا کہ بدترین ٹریفک حادثے میں 21 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ہلمند کی صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ شیر محمد وحدت نے بتایا کہ حادثہ کندہار-ہرات ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل، ایندھن سے بھرا ہوا ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 38 ہے۔

مقامی میڈیا میں ہلمند کے ضلع غریشک میں پیش آنے والے حادثے کی چلائی جانے والی تصاویر میں ایک ٹینکر پر آگ لگی ہوئی ہے اور سڑک پر گاڑی کا مبلہ پڑا ہوا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر ہے، اسی لیے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں جہاں 2021 میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کی حکومت قائم ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے