Breaking News
Home / اخبار / بائیڈن کی عالمی میڈیا میں جگ ہنسائی؛ پیوٹن کو عراق جنگ میں ناکام بتایا

بائیڈن کی عالمی میڈیا میں جگ ہنسائی؛ پیوٹن کو عراق جنگ میں ناکام بتایا

بائیڈن اپنے بھلکڑپن کی وجہ سے میڈیا کے طنز کا شکار ہوئے۔ کہا کہ پیوٹن عراق کے ساتھ جنگ ​​ہار رہے ہیں۔

  سی این این نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تصاویر نشر کی ہیں جن میں ان کی عالمی حالات سے متعلق پھلجڑیوں کو دکھایا گیا ہے۔

جوبائیڈن نے ایک رپورٹر کے پریگوجین کی بغاوت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں، کہا: پیوٹن عراق کی جنگ ہار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بوڑھے امریکی صدر جو بائیڈن، اس طرح کی غلطیوں کی ایک لمبا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ چند روز قبل بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں بھی انہوں نے بھارتی قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھا اور جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو فورا ہاتھ نیچے کھینچ لیا۔

 اپنی عجیب و غریب حرکات اور بیانات سے امریکی اور عالمی میڈیا کی خبروں میں رہنے والے امریکہ کے 80 سالہ صدر نے 27 جون کو کہا: خدا ملکہ کی حفاظت کرے۔ انہوں نے ملکہ برطانیہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ ان کا انتقال گزشتہ سال ستمبر میں ہوچکا ہے۔

About خاکسار

Check Also

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے حامیوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے