Breaking News
Home / اخبار / معیشت مر رہی ہے؟

معیشت مر رہی ہے؟

موجودہ حکومت اور پچھلی حکومت دونوں کا حالیہ معاشی حالات میں کردار ہے، آج تک ہم یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ پاکستان کو ایران اور شمالی کوریا جیسا ملک بننا ہے، یا جنوبی کوریا اور جرمنی جیسا، انڈیا بھی کہاں سے کہاں سے پہنچ گیا ہے۔

اشرافیہ اور سیاست کی جنگ کی وجہ سے حالات اس نہج پر ہیں۔ سعودی عرب کی امداد کے بعد بھی معاشی حالات ٹھیک ہونا مشکل ہے، اگرسعودی عرب ، چین اور یو اے ای ملکر 8 یا 10 عرب ڈالر کرتے ہیں تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔ ڈیفالٹ کا خطرہ سنگین ہوگیا ہے۔

پاکستان کو معاشی حالات میں توازن کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، حکومت اور اسحاق ڈار کو یہ کڑوی گولی کھانا پڑے گی۔ پاکستان میں معیشت میں اصلاحات کے لیے طویل دورانیہ چاہیے،

ہمارے ہاں عوام ٹیکس نہیں دیتے، امیرلوگ ٹیکس نہیں دیتے، بڑے دکاندار بھی ٹیکس نہیں دیتے، بڑے بڑے رئیل سٹیٹ والے افراد بھی ٹیکس نہیں دیتے، امیر طبقے کے پاس بے تحاشہ دولت ہے وہ اس کو بانٹنے کو تیار نہیں ہے

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے