Breaking News
Home / اخبار / افغانستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں

افغانستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی اداروں پر افغانستان کے خلاف پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی المیہ کا سامنا ہے اور افغانتسان کے موجودہ بحران کے پیش نظر افغانستان میں کئی ملین افراد کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 ملین آٹھ لاکھ افغان شہریوں کو غذائي قلت کا سامنا ہے جو افغانستان کی آبادی کا نصف حصہ ہیں۔ کم سے کم ایک ملین افغان بچےغذائی قلت کا شکار ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہر ماہ 200 ملین ڈالر کی انسان دوستانہ مدد درکار ہے۔

ادھر طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ مغربی ممالک افغانستان میں جان بوجھ کر اقتصادی بحران پیدا کررہے ہیں ، اس سے قبل افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی  نے بھی ایک خط میں امریکی کانگرس پر زوردیا تھا کہ وہ افغان عوام کے اثاثوں کو آزاد کردے۔

About خاکسار

Check Also

یمن کے ساحل پر ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے الحدیدہ سے 66 ناٹیکل میل جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے