Breaking News
Home / اخبار / غزہ، مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ

غزہ، مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ

فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں صہیونی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

  المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جاسوسی کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مشرقی شہر رفح کی فضاؤں میں محو پرواز صہیونی جاسوس ڈرون طیارے کو فلسطینی مجاہدین نے سرنگون کردیا ہے۔

دراین اثناء غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گشت کے دوران صہیونی فوجیوں پر فلسطینی جوانوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ القدس بریگیڈ کے مطابق الشجاعیہ میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تن بہ تن لڑائی کے دوران دشمن کے کئی سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

About خاکسار

Check Also

ماہ محرم کی مناسبت سے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا وزیر اعظم مودی کو خط

ماہ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے