Breaking News
Home / اخبار / غزہ پر جارحیت کی حمایت، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون عہدیدار احتجاجا مستعفی

غزہ پر جارحیت کی حمایت، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون عہدیدار احتجاجا مستعفی

امریکی دفتر خارجہ کی خاتون عہدیدار نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی حمایت کرنے پر احتجاجی طور پر اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

  غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے صہیونی حکومت کی حمایت پر احتجاج کا دائرہ امریکی حکومتی ایوانوں تک پھیل گیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایک خاتون اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ انہوں نے امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہا ہے اسی لئے انہوں نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستعفی اہلکار سٹیسی گلبرٹ امریکی محکمہ خاجہ میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے شعبے میں کام کرتی تھی۔ انہوں نے ایک ایمیل میں کہا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ نے اسرائیل کے حق میں موقف دے کر غلطی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیلی غاصبانہ قبضے کے خلاف ایک آپریشن کیا تو اسرائیل نے اس کے بعد بربریت کا مظاہرہ کیا۔ اسرائیل نے گنجان آباد غزہ کے علاقوں پر ایندھن، خوراک اور پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولتیں بند کردیں۔

About خاکسار

Check Also

عید اللہ الاکبر ،عید سعید غدیر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے