Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب، سرزمین منا میں معمرترین ایرانی زائر انتقال کرگئے

سعودی عرب، سرزمین منا میں معمرترین ایرانی زائر انتقال کرگئے

کردستان سے تعلق رکھنے والے حاجی مصطفی محمد حج کے اعمال کی انجام دہی کے بعد منا میں انتقال کرگئے

 نامہ نگار کے مطابق صوبہ کردستان کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا ہے کہ صوبائی شہر بانہ سے تعلق رکھنے والے معمرترین حاحی مصطفی محمد زادہ نے سرزمین منا میں حج کے اعمال انجام دینے کے بعد دعی اجل کو لبیک کہا۔

تفصیلات کے مطابق 111 سالہ حاجی مصطفی محمد زادہ کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا اور سرزمین منا میں احرام کی حالت میں خالق حقیقی سے جاملے۔

صوبائی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ کے مطابق حاجی مصطفی محمد زادہ کا جسد خاکی سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے