Breaking News
Home / اخبار / بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ بعد جیل سے رہا

بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو 10 ماہ بعد جیل سے رہا

بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

 بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 34 برس قبل کار حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کے کیس میں انہیں 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام کانگریس رہنما نے کہا تھا کہ انہیں ان کی رہائی کے بارے میں متعلقہ حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اہلِ خانہ نے جیل کے باہر سدھو کی رہائی کا انتظار کیا جبکہ بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی رہائی میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، اہلِ خانہ 8 گھنٹوں سے جیل کے باہر انتظار کر رہے تھے۔

سدھو کے حامی بھی بڑی تعداد میں جیل کے باہر موجود تھے اور جیسے ہی سدھو جیل سے باہر آئے تو حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ سدھو ہاتھ جوڑ کر ان کی موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کرتے رہے۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے