Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، یورپ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، انسانی حقوق کمیشن

غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، یورپ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کررہا ہے، انسانی حقوق کمیشن

بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملو ں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود یورپی ممالک نے اسرائیل کو ہتھیار کی فروخت بند نہیں کی ہے۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلی عہدیدار محمد النسور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں مجموعی طور پر 110 صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 7ا کتوبر کے بعد غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کمیشن اس حوالے سے اسرائیلی حکومت سے رابطے میں ہے تاہم تل ابیب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران متعدد صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ صہیونی حکومت پر اثر رسوخ رکھنے والے ممالک کو چاہئے کہ اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکنےپر مجبور کریں۔

انہوں نے یورپی ممالک کے طرزعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود یورپی ممالک نے اسرائیل کو ہتھیار دینے کا سلسلہ ختم نہیں کیا۔ دوسری جانب اقوام متحد ہ کے اعلی عہدیدار مارتن گریفتھ نے کہا ہے کہ غزہ کی آبادی کا نصف حصہ اس وقت رفح میں جمع ہے جن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

About خاکسار

Check Also

یمن کے ساحل پر ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے الحدیدہ سے 66 ناٹیکل میل جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے