Breaking News
Home / اخبار / حضرت خدیجہ کا رتبہ بے مثال، یہ مظلوم خاتون ہیں

حضرت خدیجہ کا رتبہ بے مثال، یہ مظلوم خاتون ہیں

حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا واقعی مظلوم ہیں۔ پیغمبر کی زوجہ ہونے کا جو شرف آپ کو حاصل ہوا وہ دوبالا ہے۔ دیگر ازواج کو پیغمبر کی زوجیت کا شرف تو ملا مگر کار رسالت میں پیغمبر کی سختیوں کا جو دور ہے اس کا سامنا ان ازواج کو نہیں کرنا پڑا۔ آپ دس سال مدینے میں جو رہے تو وہ وقار کا دور تھا، احترام کا دور تھا، گزشتہ دور کی نسبت سکون کی زندگی تھی۔ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا نے پیغمبر کے رنج و الم کا دور، سختیوں کا دور دیکھا اور برداشت کیا۔

پہلی بات یہ کہ پیغمبر پر ایمان لانا، ظاہر ہے کہ سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں امیر المومنین اور حضرت خدیجہ تھے، یہ بہت بڑا افتخار ہے، بڑی گراں قدر چیز ہے۔

امام حسن مجتبی علیہ السلام کے بارے میں ہے کہ آپ نے کئی دفعہ اپنا سارا سرمایہ راہ خدا میں خرچ کر دیا، یا اپنا نصف سرمایہ صرف کر دیا۔ یہ بہت بڑے افتخارات ہیں۔ اس عظیم خاتون کا افتخار یہ ہے کہ اپنے سارے اثاثے دے دئے، سب کو اسلام کی ترویج اور پیغمبر کو تقویت پہنچانے کے لئے صرف کر دیا۔ اس کے بعد طاقت فرسا مشکلات اور سختیوں کا سامنا کیا جن میں ایک شعب ابو طالب کا دور ہے، وہ تین سال جب یہ لوگ وہاں رہے اور ان بڑی سختیوں کو برداشت کیا اور اپنا ایمان پوری مضبوطی سے قائم رکھا۔

امام خامنہ ای

9 مئی 2016

About خاکسار

Check Also

ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ہے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے