Breaking News
Home / اخبار / ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں، جوبائیڈن اعتراف پر مجبور

ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں، جوبائیڈن اعتراف پر مجبور

امریکی صدر نے غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کی شہادت کا اعتراف کرتے ہوئے تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی پر عملدرامد پر تاکید کی ہے۔

 الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالاخر اعتراف کرلیا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملوں میں ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔ امریکہ اب تک پوری طاقت کے ساتھ صہیونی حکومت کا ساتھ دے رہا ہے تاہم صدارتی انتخابات نزدیک ہونے کی وجہ سے صدر جوبائیڈن نے اپنا رویہ تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجویز غزہ کی جنگ سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے بہترین ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کی مذمت کئے بغیر کہا کہ اب تک غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچے شہید اور سینکڑوں خاندان ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔ فلسطینی بڑی اذیت سے گزر رہے ہیں۔

مبصرین کے مطابق صدر جوبائیڈن فلسطینیوں کی حمایت میں بیانات دے کر صدارتی انتخابات میں امریکی مسلمان ووٹروں کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے