Breaking News
Home / اخبار / شہید رئیسی اپنے قول پر عمل کرنے والے قابل اعتماد ساتھی تھے، صدر پوٹن

شہید رئیسی اپنے قول پر عمل کرنے والے قابل اعتماد ساتھی تھے، صدر پوٹن

روسی صدر نے شہید صدر رئیسی کو قابل اعتماد شریک قرار دیا جو ہمیشہ اپنے قول پر عمل کرتے تھے۔

 رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شہید صدر رئیسی کو ایک قابل اعتماد ساتھی قرار دیا ہے جو ہمیشہ اپنے قول پر عمل کرتے تھے۔

صدر پوٹن نے روسی پارلیمنٹ کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے ماسکو کی جانب سے تہران کے ساتھ ہمدردی کا پیغام لے جائیں۔

صدر پوٹن نے شہید صدر کے بارے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید صدر ایک قابل ساتھی تھے۔ وہ ہمیشہ مطمئن رہتے ہوئے قومی مفاد میں کام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صدر رئیسی کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا کیونکہ اپنی بات پر قائم رہتے تھے۔ اگر کسی بات پر اتفاق ہوجائے تو ہمیں اطمینان ہوتا تھا کہ انجام تک پہنچے گی۔

اس سے پہلے صدر پوٹن نے شہید صدر کے نائب محمد مخبر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعزیت پیش کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر تاکید کی تھی۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے