Breaking News
Home / اخبار / خلیج عدن میں تجارتی کشتی پر حملہ

خلیج عدن میں تجارتی کشتی پر حملہ

سمندری تجارت کے برطانوی ادارے کے مطابق خلیج عدن میں تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

  سمندری تجارت کے برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ عدن کے مشرق میں سمندر میں حرکت کرتے ہوئے تجارتی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر برطانوی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ یمنی ساحلی شہر عدن سے 126 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں پیش آیا ہے۔ برطانوی ادارے نے ابھی تک حادثے کی نوعیت کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یمن کے سرکاری ذرائع اور انصاراللہ نے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یمنی فوج نے انتباہ کررکھا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے ختم ہونے تک بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

اقتصادی جنگ میں امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے