Breaking News
Home / اخبار / ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے، مغرب دوغلی پالیسی کا شکار ہے، صدر پوٹن

ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے، مغرب دوغلی پالیسی کا شکار ہے، صدر پوٹن

روسی صدر نے ایرانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے مغربی ممالک کی جانب سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی میں پیش کردہ قرارداد کی مذمت کی ہے۔

 روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ میں اقتصادی اجلاس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی کے اقدامات کے مطابق ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عالمی توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف مغربی ممالک کی قرارداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔ امریکہ نے خود کو یکطرفہ طور پر معاہدے سے الگ کیا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ ایران سے پوری طرح معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ صبر وتحمل کی تلقین کی ہے۔ پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایران کو حق ہے اور اس نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر پوری طرح عمل کیا ہے۔ مغرب کو سمجھنا ہوگا کہ ایران اپنے حق کا دفاع کرسکتا ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر مغرب کی دوغلی پالیسی جاری رہے تو ایران بھی اپنے وعدے پر عمل کرنا چھوڑ دے گا۔

یاد رہے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں بین الاقوامی اقتصادی اجلاس ہورہا ہے جس میں مختلف ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے