Breaking News
Home / اخبار / ہندوستان، فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کو "میڈیا پرسن آف دی ایئر” ایوارڈ

ہندوستان، فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کو "میڈیا پرسن آف دی ایئر” ایوارڈ

ہندوستان میں کیرالہ میڈیا اکیڈمی نے فلسطینی صحافی وائل الدحدوح کو "سال کی صحافتی شخصیت” یا "میڈیا پرسن آف دی ایئر” ایوارڈ کے کے لیے منتخب کیا ہے۔

  حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل اور فلسطینی استقامت کے درمیان جاری جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے جرات مند صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، کیرالہ میڈیا اکیڈمی (KMA) نے الجزیرہ نیوز چینل کے غزہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کو "میڈیا پرسن آف دی ایئر” ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر ہونے والی غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری میں وائل الدحدوح کی اہلیہ، ان کے دو بچے اور ایک پوتا شہید ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں غاصب اسرائیلی فوج کے حملے میں ان کا کیمرہ مین بھی شہید ہوچکا ہے جبکہ وائل الدحدوح زخمی ہونے کے بعد قطر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کیرالہ میڈیا اکیڈمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایوارڈ، جو ایک لاکھ روپے، ایک توصیفی سند اور ایک شیلڈ پر مشتمل ہے، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن پیش کریں گے۔

کیرالہ میڈیا اکیڈمی کی ریلیز کے مطابق وائل الدحدوح کا انتخاب تحقیقی صحافیوں کی ایسوسی ایشن اور میڈیا میگزین کے ایڈیٹروں کی ایک کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز تعمیر کر رہا ہے، ایرانی وزیر مواصلات

ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے کہا کہ ایران اپنے جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے